Results 1 to 10 of 11

Thread: راتیں سچی ہیں، دن جھوٹے ہیں...جون ایلیا

Threaded View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Join Date
    Apr 2012
    Location
    duaon mein
    Posts
    126
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    8 Thread(s)
    Rep Power
    13

    Default راتیں سچی ہیں، دن جھوٹے ہیں...جون ایلیا



    راتیں سچی ہیں، دن جھوٹے ہیں

    ~~
    چاہے تم میری بینائی کھرچ ڈالو پھر بھی میں اپنے خواب نہیں چھوڑوں گا
    اِن کی لذت اور اذیت سے میں اپنا عہد نہیں توڑوں گا
    تیز نظر نابیناؤں کی آبادی میں ،
    کیا میں اپنے دھیان کی یہ پونجی بھی گنوا دوں
    ہاں میرے خوابوں Ú©Ùˆ تمھاری صبØ+ÙˆÚº Ú©ÛŒ سرد اور سایہ Ú¯ÙˆÚº تعبیر
    اِن صبØ+ÙˆÚº Ù†Û’ شام Ú©Û’ ہاتھوں اب تک جتنے سورج بیچے
    وہ سب اک برفانی بھاپ کی چمکیلی اور چکر کھاتی گولائی تھے
    سو میرے خوابوں کی راتیں جلتی اور دہکتی راتیں
    ایسی یخ بستہ تعبیر کے ہر دن سے اچھی ہیں اور سچی بھی ہیں
    جس میں دھندلا چکر کھاتا چمکیلا پن چھ اطراف کا روگ بنا ہے
    میرے اندھیرے بھی سچے ہیں
    اور تمھارے روگ اُجالے بھی جھوٹے ہیں
    راتیں سچی ، دن جھوٹے
    جب تک دن جھوٹے ہیں جب تک
    راتیں سہنا اور اپنے خوابوں میں رہنا
    خوابوں کو بہانے والے دن کے اجالے سے اچھے ہے
    ہاں میں بہکاؤں کی دھند سے اڑھوں گا
    چاہے تم میری بینائی کھرچ ڈالو میں پھر بھی اپنے خواب نہیں چھوڑوں گا
    اپنا عہد نہیں توڑوں گا
    یہی تو بس میرا سب کچھ ہے
    ماہ و سال کے غارت گر سے میری ٹھنی ہے
    میری جان پر آن بنی ہے
    چاہے کچھ ہو میرے آخری سانس تلک اب چاہے کچھ ہو

    جون ایلیا
    ~~
    Last edited by Hidden words; 22-04-2012 at 12:19 AM. Reason: Font size...


Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •